اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاہوریوں کا شکریہ! انہوں نے حکومتی اپیل پرعمل کرکے جلسے میں شرکت سے اجتناب برتا،لوگ اب سمجھ دارہیں تو وہ ان کے ذاتی مفادات کیلئے کیوں آئیں گی ۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے حکومت نے عوام سے جلسے میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی تھی،سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف ریفرنڈم ہو گیا ہے اور عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ان لوگوں کے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جلسہ گاہ میں صرف پی ڈی ایم قیادت موجود ہے اورعوام نے ان کومسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور میں اکیلے جلسہ کیا تھا جب کہ یہ گیارہ پارٹیاں مل کر جلسہ کررہی ہیں۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لوگ اب سمجھ دارہیں تو وہ ان کے ذاتی مفادات کیلئے کیوں آئیں گی وفاقی وزیرسینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ ہم نے کسی کو نہیں روکا اور نہ کوئی کنٹینر رکھا ہے۔