Friday May 17, 2024

موجودہ حکومت کے دور میں کاروبار زندگی ٹھپ ہو گیا، تاجر تنظیموں نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت کا اعلان کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کے دور میں کاروبار زندگی ٹھپ ہو گیا ہے، اس بات کا دعویٰ تاجر تنظیموں کے سربراہوں نعیم میر، اشرف بھٹی اور خالد پرویز نے کیا، تاجر تنظیموں نے اپوزیشن جماعتوں کے لاہور جلسے میں بھر پور انداز میں شرکت کا اعلان کر دیا، انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ، مرکزی صدر انجمن تاجران خالد پرویز اور انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے پی ڈی ایم جلسے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیخلاف مینارپاکستان جلسے میں جائیں گے۔نعیم میر نے مریم نواز کے قافلے کے ساتھ آنے کا اعلان کیا ہے جبکہ خالد پرویز کا کہنا ہے کہ تاجر برادری حلقے کی بنیادوں پر لیگی قیادت کے ساتھ روانہ ہو گی۔

FOLLOW US