Friday May 17, 2024

سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پروگرام کینسل مولانا فضل الرحما ن نے لاہور جلسے کے حوالے سے بہت بڑا اعلان کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانافضل الرحمان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریلی منسوخ کردی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جی این این کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اب قافلے کی شکل میں لاہور نہیں جائیں گے بلکہ وہ انصارالاسلام کی سخت سکیورٹی کے حصار میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ دوسری جانب پولیس نےبھی لاہور جلسے کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کر لیے ہیں اور اتوار کے روز بھی پولیس کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسےکی اجازت دینے سے انکار کررکھا ہے۔

FOLLOW US