Friday May 17, 2024

سندھ حکومت تحلیل کرنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سینئر صحافی افتخار احمد کا کہنا ہے کہ کل جلسہ دیکھنے کے بعد پیپلز پارٹی یہ فیصلہ کرے گی کہ سندھ حکومت کو گرانا ہے یا نہیں، اب اپوزیشن کی تحریک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے کہ اب کچھ بھی ممکن ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد کا کہنا تھا کہ یہ جماعتیں جانتی ہیں کہ کیسے کھیلنا ہے اور کب استعفے دینے ہیں، استعفے دینا معمولی بات نہیں ہے کیونکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت انکی کئی سالوں کی سیاسی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ افتخار احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سیاسی بحران پیدا ہو، اگر اپوزیشن مستعفی ہوگئی تو پھر حکومت اس حالت میں نہیں ہوگی کہ ضمنی انتخابات کا انعقاد کروا سکے، کل اگر اپوزیشن لوگ اکٹھے کر نے میں کامیاب ہوگئی تو پھر اپوزیشن ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگی، اب صحافیوں کے کہنے پر تو یہ لوگ استعفے دینے سے رہے.

FOLLOW US