Friday May 17, 2024

کشتی غرق ہونے کو ہے، سواریوں کی جگہ بدلنے سے اب کچھ نہیں ہوگا،مریم نواز کا خصوصی پیغام

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اب کشتی ڈوبنے والی ہے، سواریوں کی جگہ تبدیل کرنے سے کشتی کا توازن برقرار نہیں رہ پاتا اور کشتی کو غرق ہونے سے نہیں بچایا جاسکتا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں پر ذومعنی الفاظ میں تنقید کی گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’کشتی غرق ہونے لگے تو توازن قائم کرنے کے لیے سواریوں کی جگہ تبدیل کردی جاتی ہیں۔ لیکن عوام کے سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔ کشتی غرق ہونے کو ہے انشاءاللّہ! سواریوں کی جگہیں بدلنے سے اب کچھ نہیں ہوگا‘‘۔

FOLLOW US