Sunday May 19, 2024

رات گئے بڑی بریکنگ نیوز آگئی بھارت نے بھاری ہتھیاروں سے پاکستانی شہر پر حملہ کردیا۔

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے بین الاقوامی سرحدی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پاکستان کے شہری آبادی کے علاقے کو نشانہ بنا ڈالا۔ آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتےہوئے تتہ پانی سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے شہری آبادی پر بھاری ہتھیار اور مارٹر گولے برسائے۔ جس کے نتیجے میں55سالہ خاتون زخمی ہو گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرکے دشمن کی توپیں خاموش کردیں۔

FOLLOW US