Friday May 17, 2024

نہ حکومت جائے گی اور نہ سینیٹ الیکشن روکا جاسکے گا، پھر قربانی سے ہمیں کیا فائدہ پیپلزپارٹی نےمریم نواز کو دو ٹوک جواب دے ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر ملکی صحافی او ر تجزیہ کار کامران خان کہتے ہیں کہ استعفوں کا بلبلہ وقت سے پہلے ہی پھوٹ چکا ہے۔ پیپلزپارٹی سندھ حکومت کی قربانی کبھی نہیں دے گی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کامران خان نے اعتزاز احسن کےبیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو استعفوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گی۔ الٹاسندھ حکومت کی قربانی بہت بھاری پڑسکتی ہے۔کیونکہ استعفوں کی صورت میں ضمنی الیکشن ہوسکتے ہیں۔ اور سینیٹ الیکشن کو کسی صورت نہیں روکا جا سکتا ۔کامران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ 2023سے قبل تو عمران خان کوہرانا مشکل ہے اس کیلئے انہیں اگلے عام انتخابات کا انتظار کرنا پڑے گا

FOLLOW US