Tuesday May 21, 2024

استعفوں کا معاملہ ، پیپلزپارٹی نے سرخ جھنڈی دکھادی ، ن لیگ سخت نالاں استعفوں کا معاملہ اپنی جماعت کی سی ای سی میں رکھیں گے،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی 31 دسمبر تک اپنے اراکین کے استعفوں سے پیچھے ہٹ گئی ، بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم قیادت کو کہہ دیا کہ ہم یہ معاملہ اپنی جماعت کی سی ای سی میں لے کر جائیں گے ، ن لیگ نے بلاول کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لے لیا ، ان خیالات کا اظہار صحافی صدیق جان نے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما نے صحافیوں کو بلایا اور اس میں پیپلزپارٹی کی طرف سے استعفوں کا معاملہ سی ای سی میں لے کار جانے کے معاملے پر شدید تنقدید کی اور کہا کہ بینظیر کی وفات کے وقت جب بلاول کے باپ پارٹی کے چیئرمین بن گئے تھے

کیا وہ فیصلہ ان کی جماعت کی سی ای سی نے کیا تھا ؟ کیوں کہ حقیقت یہ ہے کہ ان کی جماعت کے تمام فیصلے بلاول اور آصف زرداری ہی کرتے ہیں سی ای سی کا صرف نام ہوتا ہے۔ صدیق جان کے مطابق ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ اب بلاول بھٹو زرداری ہم سے کہین گے کہ استعفوں کے معاملے پر ان کی جماعت کی سی ای سی نہیں مانی ، جس کا مطلب یہ ہے کہ اب یہ سی ای سی کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلائیں گے اور اچھے بھی بنیں گے کہ ہم تو ایک جمہوری پارٹی ہیں اور ہماری پارٹی میں استعفوں پر بحث ہوئی ہے ، جس کے بعد سی ای سی نہیں مانی اس لیے اب ہم استعفے نہیں دے سکتے۔ صحافی صدیق جان کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے استعفوں کا معاملہ اپنی جماعت کی سی ای سی میں لے کر جانا یہ ایک دھوکہ اور فراڈ ہے ، حالاں کہ سب کو معلوم ہے کہ اگر بلاول اپنی جماعت کی سی ای سی سے کہہ دیں تو وہاں سے کوئی بھی نہیں بولے گا۔

FOLLOW US