Friday May 3, 2024

لاہور جلسہ ، پنجاب حکومت کا حالات خراب ہونے پر گرفتاریوں کا فیصلہ اپوزیشن کے 370 رہنماء ریڈار پر آگئ۔

لاہور (ویب ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے اعلان کردہ ہور جلسہ سے قبل جاب حکومت نے حالات خراب ہونے پر گرفتاریوں کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے 370رہنما حکومت کے ریڈار پر آگئے۔اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قوانین توڑنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا کیوں کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

دوسری طرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکٹرول کالج کو توڑنا آئینی جدوجہد کا طریقہ سمجھتے ہیں ، اسمبلیوں کے ذریعے سینیٹ کے الیکشن ہوئے تو وہ جعلی ہوں گے ، لاہور کا جلسہ ہوکررہےگا، حکومت مینار پاکستان کو ڈیم بنارہی ہے تاکہ جلسہ نہ ہوسکے ، حکومت مینارپاکستان کوڈیم بنارہی ہےتاکہ جلسہ نہ ہوسکے ، 13 دسمبر کو جلسہ ہوگا، موجودہ حکومت کوآئینی اورجمہوری نہیں مانتے، آمریت کے مہرے نے جمہوریت کو دفن کردیا ہے ، آج ملک میں جمہوریت نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جلسہ بھی نہیں روکتے اور اجازت بھی نہیں دے رہے، حکومت عوامی سیلاب کوروک نہیں پائےگی، یہ دن تاریخی ہوگا، اگر حکومت نے ایک راستہ روکا تو دوسرا راستہ بنانا ہے، اگر حکومت نے ایک راستہ روکا تو دوسرا راستہ بنانا ہے، دوسرا راستہ روکنا ہے تو ہم نے تیسرا راستہ بنانا ہے، اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا،مظاہروں اورریلیوں کاشیڈول طےکریں گے ، آج جمہوریت نہیں ہے،آمریت کامہرہ ہےجس نےجمہوریت کودفن کردیاہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب عمران خان اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیجنے کے لیے نکلے ہیں ، ہم سب ایک پیج اور ایک سٹیج پر ہیں ، پیپلز پارٹی کی سیاست بھی سڑکوں پر ہی شروع ہوئی تھی ،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کے ذریعے اگر سینیٹ الیکشن ہوا تو وہ جعلی ہوگا ، ہم آئینی ماہرین سے بھی مشاورت کر رہے ہیں ، اس سلسلے میں بیرسٹر اعتزاز احسن کا بھی موقف لیں گے تاہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جلسے بھی کریں گے اور استعفوں کا بھی کہا تھا کیوں کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے ہر ہتھیار استعمال کرنے کو تیار ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی میڈیا سے گفتگو میں جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں پر ہی یہ تختیاں لگا رہے ہیں، انہوں نے تو ابھی تک ایک اینٹ نہیں لگائی ، اس حکومت کے خاتمے کیلئے پارٹی قیادت کے پاس استعفے جمع کیے جائیں گے۔

FOLLOW US