Wednesday May 8, 2024

کورونا کی دوسری لہر ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 60 اموات ملک بھر میں2963 نئے مریض رجسٹرڈ۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا کی دوسری لہر نے ملک بھر میں شدت اختیار کر لی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 60 اموات ہوئیں جبکہ 2963 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 804، سندھ میں ایک لاکھ 87 ہزار 684، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 506، بلوچستان میں 17 ہزار 540، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 761، اسلام آباد میں 33 ہزار 420 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 427 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوئے

جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 242، سندھ میں 3 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 429، اسلام آباد میں 345، بلوچستان میں 170، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 182 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 85 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 62 ہزار 879 اموات ہو چکی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 74 لاکھ 57 ہزار 633 مریض صحتیاب ہو چکے اور ایک کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔ دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔ اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔ پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔ چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

FOLLOW US