Wednesday May 8, 2024

لاہور میں لاک ڈاؤن لگادیاگیا۔کون کون سے علاقے بند ہیں ؟ عوام کیلئے آج کی بڑی خبر

لاہور(نیو زدیسک) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر لاہور کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق لاہور کے 55 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں نیو مسلم ٹاؤن، وحدت کالونی، گلشنِ اقبال، اقبال ٹاؤن، گلشنِ راوی، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، سمن آباد اور ملت پارک کے علاقے شامل ہیں۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ لاہور کے علاقے داتا گنج بخش ٹاؤن میں اسٹریٹ نمبر 1، 613 شادمان کالونی، پی ڈبلیو ڈی کوارٹر اسٹریٹ 8 محلہ انارکلی ٹاؤن، گلی بدر دین چوک ٹیمپل روڈ مزنگ، 7 اے زبیدہ پارک، مولانا مودودیؒ اسٹریٹ اچھرہ،

گلی نمبر 8 مکان نمبر 17 محمدی پارک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔انہوںنےکہا کہ شالیمار ٹاؤن میں مکان نمبر 11، گلی نمبر 2 احاطہ ملک باسو، سلطان پورہ، مدینہ کالونی چوک، گلی این زیڈ، لطیف میرج ہال سمن آباد ٹاؤن، مین اسٹریٹ، بی بلاک، بلال اسٹریٹ، ای بلاک، مکان نمبر 250-285 جی بلاک گلشنِ راوی، گلی نمبر 218-323 مہرہ شریف بند روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق مین اسٹریٹ بلاک 33 سوڈیوال کالونی ملتان روڈ، آریا نگر بہاولپور ہاؤس، 34 اے پونچھ ہاؤس، بہاولپور ہاؤس، بینکر اسٹریٹ نیو سمن آباد، گلی نمبر 14 مون کالونی، ندیم شہید روڈ، مکان نمبر 102-274 راوی بلاک، گلی نمبر 1 مکان نمبر 245 بدر بلاک، مکان نمبر 91-111 رچنا بلاک، مکان نمبر 132-224 نرگس بلاک، ایف بی آر آفس نزد نون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مکان نمبر 28A-34A ایل ڈی اے کالونی بسطامی روڈ، مکان نمبر 587-398 این بلاک سمن آباد، مکان نمبر 153-453 گلشن بلاک علامہ اقبال ٹاؤن، مکان نمبر 21-98 نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کو بھی بند کر د یا گیا ہے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا ہے کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 167 آصف بلاک، 543، 593 رضا بلاک، 48، 98 سکندر بلاک، 847 سے 859 تک راوی بلاک، 306 سے 314 تک نشتر بلاک، A64سے75A تک وحدت کالونی کے مکینوں پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 152B،86A,87A،266-304A نیو مسلم ٹاؤن، AIMC ہوسٹل جناح اسپتال، ہجویری اسکیم، مین بلیوارڈ، گلی نمبر 10 گنج بازار مغل پورہ، گلی نمبر 61 سے 70 تک امپیریلIIبلاک، گلی نمبر 198سے207 آرچرڈ بلاک پیراگون سٹی، گلی نمبر 45G جوہر ٹاؤن کو بند کر دیا گیا ہے۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اسٹریٹ ریونیو سوسائٹی مکان نمبر 55،617 بلاک ڈی جوہر ٹاؤن، مکان نمبر 29 این ایف سی سوسائٹی، اسٹریٹ ایچ 3، مکان نمبر 117 واپڈا ٹاؤن، مکان نمبر 580 ایچ سبزہ زار ٹاؤن، مکان نمبر 313 واپڈا ٹاؤن، مکان نمبر 163 ایف پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US