Monday May 6, 2024

بختاور بھٹو کے سسرال والے قادیانی ہیں یا مسلمان ؟؟ منگنی میں شریک اور ان کو قریب سے جاننے والے صحافی سہیل وڑائچ کا تہلکہ خیز ا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو مرحوم کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے سسرال والے راسخ العقیدہ مسلمان ہیں،صحافی سہیل وڑائچ نے سوشل میڈ یا پر پھیلی غلط افواہوں کی جھوٹا قرار دے دیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے سہیل وڑائچ سے سوال کیا کہ بختاور بھٹو کی سسرال کے حوالے سے سوشل میڈ یا

پر افواہیں چل رہی ہیں ،آپ منگنی پر تھے تو کیا آپ نے ان افواہوں سے متعلق پوچھا؟اس پر سہیل وڑائچ نے جواب دیا کہ بختاور بھٹو کے سسرال کے لوگ راسخ العقیدہ مسلمان ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ منگنی پر جب بختاور بھٹو کے سسرال کے لوگوں سے پوچھا کہ سوشل میڈ یا پر اس طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تو پھر انہوں نے اپنے بزرگوں کے بارے میں بتا یا جس کے بعد اگلا کوئی سوال کرنے کی نوبت ہی نہیں آئی۔

FOLLOW US