لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم و سینیئر رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار کو ملک سے نہیں بھگایا، وہ عمرہ کرنے گئے تھے جہاں سے وہ طبیعت خراب ہونے پر لندن چلے گئے، اور اب تک وہیں زیر علاج تھے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کو بھگایا تو نہیں البتہ ان کو مشورہ ضرور دیا ہے کہ اس ملک میں واپس کبھی نہ آئیں، یہاں انصاف نہیں ملتا ہے، یہ انتقامی کارروائی کریں گے آپ سے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے ایئربلیو کے طیارے میں ان کو بھگا دیا۔
یہ ایسی مضحکہ خیز بات ہے کہ اگر ان کو لگتا کہ اس میں سچائی ہے تو جائیں میرے خلاف پرچہ کٹوا دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسحاق ڈار صاحب کو نہیں بھگایا، بلکہ وہ تو ایک ایک دورے پر گئے، پھر عمرے کے دوران ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہاں سے لندن چلے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کو اب یہی مشورہ ہے کہ اب اس ملک میں نہ آئیں ، یہاں انصاف نہیں ملتا بلکہ ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔