Sunday May 19, 2024

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3795 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مزید 37اموات۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا کی دوسری لہر ملک بھر میں بے قابو ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 37 اموات ہوئی جبکہ کورونا کے 3795 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 398 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 294 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 795 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 23 ہزار 762، سندھ میں ایک لاکھ 84 ہزار 486، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 676، بلوچستان میں 17 ہزار 466، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 732، اسلام آباد میں 32 ہزار 816 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 356 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔ این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور سندھ میں 11.47 فیصد تک ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 73 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 41 ہزار 641 اموات ہو چکی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 65 لاکھ 79 ہزار 512 مریض صحتیاب ہوچکے اور ایک کروڑ 92 لاکھ 64 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

FOLLOW US