Monday May 6, 2024

پاکستانیوں کوملازمتوں کیلئے دبئی نہیں جانا پڑےگا، بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے لاکھوں نوکریاں ملیں گی،کراچی بنڈل آئی لینڈ دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا، گورنر سندھ

کراچی(ویب ڈیسک) گورنر سندھ اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ کراچی بنڈل آئی لینڈ دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا، پاکستانیوں کوملازمتوں کیلئے دبئی نہیں جانا پڑےگا، بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے لاکھوں نوکریاں ملیں گی، منصوبے کیلئے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ کلچرل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی صاف کرنے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔ پاکستان میں براہ سرمایہ کاری آرہی ہے، جس سے محرومیاں ختم ہوں گی، بنڈل آئی لینڈ بن جائے گا تو دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ ملازمتوں کیلئے دبئی نہیں جانا پڑےگا۔ بنڈل آئی لینڈ میں ملیں گی۔عمران خان کا وعدہ ہے کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے یہاں پر ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ملیں گی۔

نوکریوں کیلئے ہمیں دبئی نہیں جانا پڑے گا۔ اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے، ہم نے کسی رکاوٹ کا سہارا نہیں بننا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری مچھلی گندا پانی ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں ہورہی ہے، ہم کچرے سے بجلی بنانا چاہتے ہیں۔ میرا اللہ سے وعدہ ہے کہ میں عوام کی خدمت کروں گا، کراچی کو دبئی بنا کر چھوڑیں گے ۔ وزیر اعظم کہتے جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو ہم فخر کرتے تھے کہ ہم بڑے صاف ستھرے شہر میں جار ہے ہیں۔دوسری جانب نیدرلینڈز اور پاکستان کے مابین 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا۔ بدھ کو نیدرلینڈز کی اے ڈبلیو ای سی ٹی اور آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مابین معاہدے کی تقریب میں وزیربحری امور اور پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر سمیت وزرتِ بحری امور کے حکام نے شرکت کی ،معاہدے کے تحت کراچی کے بنڈل آئی لینڈ پر ٹھوس فضلے سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ تعمیر کیا جائے گا ،1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے لگنے والے منصوبے سے سمندری پانی کو بھی قابل استعمال بنایا جائے گا ۔ وزیر بحری امور نے کہا کہ منصوبہ قابل تجدید توانائی کے وزیراعظم کے ویڑن کے حصول کی جانب اہم قدم ہے ،ماحول پر مہلک اثرات ڈالنے والی گیسوں کے کم اخراج والا منصوبہ پائیدار ترقی کی جانب پیش قدمی میں معاون ثابت ہوگا۔

FOLLOW US