Friday May 17, 2024

کورونا وائرس سے مزید 58 افراد جاں بحق ہو گئے، 2436 مریضوں کی حالت تشویش ناک

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت، ہلاکتوں میں خطرناک اضافہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 58 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 3 ہزار 308 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 ہو گئی ہے۔ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 58 افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے

والوں کی تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے، جبکہ 2 ہزار 436 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق اس وقت پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 126 ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 483 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 12 ہوگئی ہے۔ کورونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 645 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 57 لاکھ 54 ہزار 986 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.94 فی صد تک پہنچ گئی۔ ملک بھر کے 616 ہسپتالوں میں کورونا کے 2996 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 357 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، جبکہ کورونا مریضوں کے لیے 1762 وینٹی لیٹرز مختص کیے گئے ہیں۔

FOLLOW US