Sunday May 19, 2024

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 55 اموات ہوئیں۔ کورونا کا پھیلاؤ شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا ملک بھر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 55 اموات ہوئیں جبکہ 3262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 753، سندھ میں ایک لاکھ 79 ہزار 240، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 264، بلوچستان میں 17 ہزار 333، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692، اسلام آباد میں 31 ہزار 639 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 151 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ55 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ11 ہزار 915 اموات ہوئی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ53 لاکھ 76 ہزار605مریض صحتیاب ہوچکےاور ایک کروڑ 86 لاکھ47 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں پہلے50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔ پہلی ایک لاکھ اموات 89روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔ چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

FOLLOW US