Tuesday May 21, 2024

وفاقی حکومت جون کے پٹرولیم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے عدالت نےفوری طور پر حکم جاری کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ پٹرول بحران کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت پیش کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے خلاف درخواستوں کی سماعت کی گئی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اپنا یا کہ پٹرولیم کمیشن نے بحران کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور رپورٹ کو پبلک کرنےکےلئے کابینہ بھجوادیا ہے جس پر چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ وزیر اعظم جتنی شفافیت کی بات کرتے ہیں انہیں تو فوراً رپورٹ کو پبلک کر دینا چاہیے۔

انہوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ اگلی سماعت پر تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سربراہ کو کہیں کہ وہ پیش ہوں اور جو رپورٹ سربراہ کمیشن نے بنائی ہے وہ عدالت میں سیل لفافے میں پیش کریں۔اضح رہے کہ یکم جون کو حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرول کا بحران پیدا ہوگیا تھا جس پر حکومت اور اوگرا کے نوٹس کے باوجود قلت پر قابو نہ پایا جاسکا۔تاہم 26 جون کو جیسے ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے 58 پیسے تک اضافہ کیا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت ختم ہوگئی تھی

FOLLOW US