Tuesday May 21, 2024

پاکستان نے ترکی سے جدید ترین ہتھیار خریدنے کی تیاریاں شروع کر دیں، جو بھارت کے اوسان خطا کر دے گا۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) ایسا ہتھیار جو بھارت کے اوسان خطا کر دے گا، پاکستان نے ترکی سے جدید ترین ہتھیار خریدنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم ترین دفاعی معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان نے بھارت کیساتھ اپنی سرحد کے دفاع اور نگرانی کو مزدی موثر بنانے کیلئے ترکی سے جدید ترین ڈرونز خریدنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ترکی نے حالیہ کچھ برسوں کے دوران جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی میں زبردست مہارت حاصل کی ہے۔ ترکی ڈرون ٹیکنالوجی کے معاملے میں دنیا بھر میں شہرت حاصل کر چکا ہے۔

یہ ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی ہی تھی جس کی وجہ سے آذربائیجان نے حالیہ جنگ میں آرمینیا کی فوج کو بری طرح شکست سے دوچار کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اس وقت کئی ترک دفاعی کمپنیوں کیساتھ ڈرونز کی خریداری کیلئے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی بھی حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سرحدوں پر بھارت کے جاسوس ڈرونز کی ناصرف نشاندہی ہو سکے گی، بلکہ انہیں جام بھی کیا جا سکے گا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترکش ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول سے پاکستان اپنی سرحدوں کی نگرانی زیادہ موثر انداز میں کر سکے گا۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران بھارت کی جانب سے کئی مرتبہ جاسوس ڈرونز کے ذریعے پاکستانی علاقوں کی جاسوسی کی کوششیں کی گئیں، جو پاک فوج نے ہر مرتبہ ناکام بنا دیں۔ جبکہ چین کیساتھ کشیدگی کے تناظر میں بھی یہ خبریں سامنے آئیں کہ بھارت کی جانب سے امریکا سے ڈرونز طیارے حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس تمام صورتحال میں اب پاکستان بھی ضروری جوابی اقدامات کر رہا ہے۔

FOLLOW US