Tuesday May 21, 2024

اسحاق ڈار کے انٹرویو کےبعد نوازشریف کی لندن میں رہائش مشکل ہوگئی، بڑا دعوی کر دیا۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے دعوی کیا ہے کہ نوازشریف کے لیے مزید بری خبریں سامنے آرہی ہیں۔ اسحاق ڈار کے بی بی سی کو انٹرویو کے بعد ان کی لندن میں رہائش مشکل ہوجائے گی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کے لیے مزید بری خبریں سامنے آئیں گی اور ان کی مشکلات بڑھیں گی ،اسلام ہائیکورٹ نے نواز شریف کو مفرور اشتہاری کنفرم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سزاکے خلاف عدالتی جنگ جیتنا ناممکن ہے اورنیب کیس میں بریت بھی ناکارہ ہوجائے گی جبکہ سپریم کورٹ پہلے ہی سیاست سے تاحیات نااہل کر چکی ہے۔ پاکستانیوں کی اکثریت وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، 96 فیصد مہنگائی سے پریشان ، تازہ سروے دیکھ کر حکومت کے بھی ہوش اڑ جائیں گے ۔ کامران خان نے دعوی کیا کہ اسحاق ڈار کے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) کے پروگرام “ہارڈٹاک” میں اسحاق ڈار کے انٹرویو سے لگ رہا ہے کہ اب ان کی لندن میں رہائش بھی آسان نہ ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار سے بی بی سی کے پروگرام میں انتہائی تلخ سوالات پوچھے گئے جس پر وہ کوئی تسلی بخش جوابات نہ دے سکے اور اگر مگر کرتے رہے۔سوشل میڈیا پر پروگرام کا کلپ وائرل ہو چکا ہے اور مسلم لیگ ن کو اسحاق ڈار کے اس انٹرویو کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔ نواز شریف مزید بری خبریں مشکلات بڑھیں گی اسلام ہائیکورٹ نے نواز شریف کو مفرور اشتہاری کنفرم کردیا سزاکے خلاف عدالتی جنگ جیتنا ناممکن نیب کیس میں بریت بھی ناکارہ ہوجائے گی سپریم کورٹ پہلے ہی سیاست سے تاحیات ناہل کر چکی ہےکل hard talk انٹرویو سے لگا لندن میں رہائش آسان نہ ہوگی۔

FOLLOW US