Tuesday May 21, 2024

پی آئی اے نے سردیوں کی چھٹیوں کے دوران اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے سردیوں کی چھٹیوں میں اندرون ملک پروازوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کی گئی ہے ۔خصوصی رعایتی پیکج موسم سرما کی چھٹیوں کے لیے دیا گیا ہے ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں میں لوگ اپنے پیاروں سے ملنے جاتے ہیں، اس لیے ان کو سہولت دینے کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اندرون ملک پروازوں کا دو طرفہ کرایہ 17 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ ایک طرف کا کرایہ 12275 سے کم کر کے 8500 کر دی گئی ہے ۔ رعایتی کرایوں پر عمل درآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

FOLLOW US