Friday April 19, 2024

چینی 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی وزیراعظم کا اہم اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کے مثبت اقدامات سے چینی 20 دن میں 20 روپے کلو سستی ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے چینی 20 دن میں 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی چینی کی کنٹرول نرخوں پر تقسیم اور کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گنے کے کاشت کاروں کو مناسب اور جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

اس سے قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کپاس کی درآمد کی حوصلہ افزائی کیلئے تجاویز پر غور کے بعد اہم فیصلہ کیا گیا اجلاس میں ای سی سی نے کپاس کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی. نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے قرض کو حکومتی قرض میں تبدیل کرنے کے معاملے پر کمیٹی بنانے کی تجویز دی ای سی سی اجلاس میں پاکستان اسٹیل مل کو گیس کی فراہمی، اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کی مرمت کے لیے فنڈز کی سمری اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو بیناری سے گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی.

FOLLOW US