Wednesday May 15, 2024

حویلیاں طیارہ حادثہ!جنید جمشید سمیت 47افراد کی شہادت کا ذمہ دار کون ؟ کیس کی سماعت کے دوران ایسا کیا ہو اکہ کیپٹن کی والدہ رو پڑیں ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد پرواز کرنے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، اس حادثے میں معروف نعت خواں و مبلغ جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔سندھ ہائی کورٹ میں حویلیاں پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے ٹیکنیکل افسران پیش ہوئے۔عدالت نے کہا کہ اس رپورٹ کے بعد کیا پی آئی اے نے کسی ذمہ دار کا تعین کیا؟

عدالت نے مزید کہا کہ آپ لوگوں نے خرابی کے باوجود جہاز اڑایا اس کا ذمہ دار کون ہے؟پی آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے نیا سوفٹ ویئر بنایا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ طیارے کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا، جہاز میں واضح فالٹ تھا اس کے باوجود پرواز کی اجازت کیوں دی گئی؟طیارے حادثے میں شہید ہونے والے کیپٹن کی والدہ عدالت میں رو پڑیں کہ میرے بیٹے کو انہوں نے زبردستی فلائٹ پر بھجا تھا، یہی وہ لوگ ہیں جو میرے بیٹے کی موت کا سبب ہیں۔ شہید کپٹن کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا شدید دباؤ میں تھا کیونکہ وہ دن میں تین تین جہاز اڑا رہا تھا۔

FOLLOW US