Wednesday May 8, 2024

(ن) لیگ کے رُکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی 80سالہ والدہ کے خلاف مقدمہ درج، مگر ان کا قصور کیا تھا؟

شیخوپورہ( ویب ڈیسک) (ن) لیگ کے رُکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کیخلاف بھی فراڈ کا مقدمہ درج ہوگیا۔ محمکہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کی والدہ کیخلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ ڈپٹی کمشنز شیخوپورہ کی موجودگی میں درج کرلیا۔ میاں جاوید لطیف نے بیان میں اپنی والدہ کیخلاف مقدمے کو بد ترین سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل اینٹی کرپشن نے شیخوپوری میں لیگی رہنما جاوید لطیف کے ڈیرے پر چھاپا مارا۔ میاں جاوید نے چھاپے کی تصدیق بھی کی تھی۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرے پر موجود میرا سارا دفتری ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

FOLLOW US