Saturday May 18, 2024

تعلیمی ادارے 28فروری تک بند حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کی صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شدید سرد علاقوں میںتعلیمی ادارے 28فروری تک بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بلوچستان میں نجی اورسرکاری اسکولز ،کالجز ،پولی ٹینیک انسٹی ٹیوٹس اور یونیورسٹیز بند کر دی جائیں۔موسم گرما کے تعلیمی ادارے 11 جنوری اور موسم سرما کے تعلیمی ادارے 28 فروری تک بند رہیں گے ۔ گورنر بلوچستان ،سیکرٹری اسکولز ، سیکریٹری کالجز،ہائیر و ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کئے گئے

FOLLOW US