Saturday April 27, 2024

اپوزیشن کو جھٹکا! یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے جلسوں کو روکنے کا عمل شروع ، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ موسیٰ گیلانی ملتان میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے تیاریاں کر رہے تھے۔ موسیٰ کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کے جیالوں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر پہنچ گئی ہے۔ اور انکی جانب سے موسیٰ گیلانی کی رہائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑتے ہوئے غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ’’ کرونا وائرس؛ اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی؛ پیپلز پارٹی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسی گیلانی کو گرفتار کر لیا گیا۔ موسی ریلی نکالنے والے گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے تھانے گئے تھے۔ ملتان جلسے سے پہلے اپوزیشن کی گرفتاریاں شروع‘‘۔

FOLLOW US