Monday April 29, 2024

گلگت بلتستان انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا، کونسی جماعت کتنی نشستوں پر کامیاب ہوئی؟ تفصیلات موصول

گلگت بلتستان (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) 10 نشستوں سے کامیاب ہوئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی جانب سے گلگت بلتستان کے تمام 24 حلقوں کے نتائج کا سرکاری اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق جی بی اے 2 سے پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللّٰہ خان کامیاب ہوئے یہں۔جاری کیئے گئے اس نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے

کہ پاکستان تحریک انصاف 10 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے، آزاد امیدواروں نے 7 سیٹیں حاصل کیں۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی 3، مسلم لیگ نون 2، جے یو آئی ف اور ایم ڈبلیو ایم ایک ایک سیٹ جیتنےمیں کامیاب ہوئی ہیں۔ گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے لیے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے، 23 نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں سے 21 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔ موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 8 پر پاکستان تحریک انصاف، 3 پر پاکستان پیپلز پارٹی، 2 نسشتوں پر پاکستان مسلم لیگ ن جبکہ ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔تحریک انصاف کے راجہ ذکریا نے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کو ہرا دیا، گانچھے سے پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل کامیاب ہوگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین دو حلقوں سے کامیاب ہوگئے۔امجدحسین جی بی اے 1 گلگت 1 اور جی بی اے 4 نگر 1 سے کامیاب ہوئے، گلگت بلتستان کی انتخابی تاریخ میں پہلی بار کوئی امیدوار دو حلقوں سے کامیاب ہوا ہے۔

FOLLOW US