Sunday May 19, 2024

کورونا کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ! پنجاب حکومت بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور۔۔

لاہور (نیوز ڈیسک) عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ضلعی انتظامیہ لاہورنے ایکسپوسینٹرفیلڈ ہسپتال کو ایک بار پھر فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے جوہر ٹاون میں واقع ایکسپو سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایکسپو سنٹر میں پہلے سے قائم کیے گئے فیلڈ ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اس فیلڈ ہسپتال کو ایک بار پھر سے فعال کررہی ہے ۔ جس کے لیے فیلڈہسپتال میں تمام تر ضروری اقدامات کیےجارہے ہیں کیوں کہ عالمی وباء کی دوسری لہر کے دوران مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوچکا ہے ، اس لیے شہر کے دیگر ہسپتالوں سے مریضوں کا دباو کم کرنے کے لیے ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال کو فعال کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے ، بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اسپتالوں پر دباوَ بڑھ جائے گا ۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں اگر اہم فیصلے نہ کئے گئے تو بیماری کے پھیلاؤکا خدشہ ہے ، اور اگر کورونا کے کیسز مزید بڑھے تو اس کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ سکتاہے ، اسی بناء پر این سی اوسی کے اجلاس میں عالمی وباء کی نوعیت پر بات کی گئی۔ دوسری طرف ملک بھر میں کورونا نے ایک مرتبہ پھر سے شدت اختیار کر لی ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 34 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 2756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی جب کہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہوگئی۔

FOLLOW US