Tuesday May 14, 2024

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن پاک فوج کا جوان شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان (نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاع پر دریائے کیتو کے قریب اسپن وام کے علاقے میں کارروائی کی جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سپاہی صدام شہید ہوگیا۔ سپاہی صدام کا تعلق کرک سے تھے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے کو گھیرے میں لے رہی تھیں

کہ دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے ۔ شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن گزشتہ رات کیا گیا ۔ انٹیلیجنس اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اس علاقے میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے تھے ۔ کارروائی کرنے پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کا آغاز کیا گیا ۔ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی دریائے کیتو کے شمال مغرب میں اسپن وام کے علاقے میں کی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل دہشتگردوں نے پاش زیارت کے قریب فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزکی چوکی پر فائرنگ کے فوری بعد پاک فوج نے جوابی کارروائی کی ۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو برق رفتار اور مؤثر جواب دیا۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ شہدا میں 32 سالہ حوالدار مطلوب اور 25 سالہ سپاہی سلیمان شوکت شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں کلئیرنس کے لیے آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کی فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔

FOLLOW US