Friday May 3, 2024

15 دن کیلئے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ تعلیمی ادارے بند،شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں 20 نومبر سے 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں 20 نومبر سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر آزاد کشمیر میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ اس عرصہ میں تمام اسکولز بھی بند رہیں گے۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے سیکرٹری صحت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کی روشنی میں کیے گئے

جس میں بتایا گیا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی شرح 19 فیصد ہو گئی ہے۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی اجتماعات ، نماز جنازہ مکمل ایس او پی کے تحت ہوں گے۔ خیال رہے کہ یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائر س کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے جس کے نتیجے میں 33 مزید افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 193 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔ جبکہ تعلیمی ادرے بند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ایک ہفتے کے بعد ہو گا۔

FOLLOW US