Wednesday May 8, 2024

ن لیگ کا شیرازہ بکھر کر رہے گا،یہ طے پا چکا ہے عمران خان کے سینے میں غریب عوام کابہت درد ہے

لاہور: (نیوز ڈیسک) مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور بیروزگاری نے عوام کی چیخیں نکلوا رکھی ہیں۔حکومتی مشینری اور وزرا یہاں تک کہ خود وزیراعظم عمران خان کی لاکھ کوشش کے باوجود بھی غریب آدمی کو سکون میسر نہیں آیا کیونکہ مہنگائی کنٹرول میں ہی نہیں آ رہی ہے۔کبھی چینی مہنگا تو کبھی آٹا،بجلی گیس کے نرخ بڑھ گئے تو پٹرول مہنگا ہو گیا اور تو اور سبزی دالیں بھی قوت خرید سے باہر چلی گئی ہیں۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنما ندیم افضل چن نے نجی ٹی وی چینل میں بات کی اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو عوام سے بڑی ہمدردی ہے

وہ ہر دوسرے تیسرے وزرا اور کابینہ میں میٹنگ کرتے اور اشیا کو سستا کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔مگر مافیاز اتنے مضبوط ہیں کہ معاملہ کنٹرول میں ہی نہیں آ رہا۔
ندیم افضل چن نے اینکر کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہانگیر ترین ہمیشہ پی ٹی آئی کا حصہ رہا ہے وہ کبھی پی ٹی آئی سے الگ نہیں تھے۔ تاہم اب وہ جہانگیر ترین کے پہلے جتنے قریب ہیں یا نہیں اس بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔اینکر نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین ایک بیوروکریٹ کی وجہ سے جماعت سے دور ہوئے تھے کیا اب ان بیوروکریٹ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔اس پر ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاست اور بیوروکریسی میں پھڈا چلتا رہتا ہے اس حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین کی وہی اہمیت ہے جو پہلے تھی۔

جب اینکر نے اپوزیشن سے متعلق سوال کیا تو ندیم افضل کا کہنا تھا کہ ن لیگ اب ٹوٹ جائے گی،کچھ لوگ پیپلز پارٹی میں جائیں گے کچھ مسلم لیگ ق اور کچھ آزاد کی حیثیت سے رہیں گے مگر یہ طے پا گیا ہے کہ ن لیگ کا شیرازہ اب بکھر کر رہے گا۔انہوں نے اپنے ہی بیانیے کی نفی کی ہے جس بنا پر ان کے پارٹی کے لوگ تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں اور اب وہ ان کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتے۔

FOLLOW US