Saturday May 18, 2024

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا، ملکی معیشت کا زبردست فائدہ

زیارت (ویب ڈیسک) پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری یہ ہے کہ بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 800 بیرل تیل نکلنے کی اُمید کی جا رہی ہے۔ کمپنی نے کنویں سے نکلنے والے خام تیل کی فروخت کے لیے اٹک ریفائنری سے معاہدہ بھی طے کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی اور خام تیل کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کمی کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی زیارت بولان بلاک ون سے پہلی دریافت ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے توغ بالا کنواں نمبر1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 125 بیرل کنڈنسیٹ حاصل کیا۔ یہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے تیل اور گیس کی دریافت کی مسلسل تیسری کامیابی تھی۔ اس سے قبل بھی پاکستان میں قدرتی گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا تھا۔ ماڑی پٹرولیم کو سندھ کے علاقے گھوٹکی میں گیس کی دریافت کی کوششوں کے دوران بڑی کامیابی ملی تھی۔ دریافت کیے گئے گیس کے کنویں سے پیداوای سرگرمیاں شروع کر دی گئی تھیں اور یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ اس دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 31لاکھ 27 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔

FOLLOW US