Thursday May 2, 2024

کشکول توڑنےوالوں نے قرض کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے،حکومت نے 3ماہ میں کتنے سو ارب کا قرض لیا؟جان کا تحریک انصاف کےکارکن بھی سر پکڑ لیں گے

اسلام آبادـ(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں حکومت نے 581 ارب روپے قرض لیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کے قرض سے متعلق بیان جاری کیا ہے، جس کے مطابق رواں سال ستمبر تک وفاقی حکومت کا قرض 35688 ارب روپے ہوگیا ہے۔ستمبر2020 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرض 23701 ارب روپے ہے، مقامی طویل مدتی قرض کا حجم 18603 ارب روپے ہے اورمقامی قلیل مدتی قرض 5098 ارب روپے ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کا بیرونی قرض 11986 ارب روپے ہےجبکہ بیرونی قرض میں 11792 ارب طویل مدتی اور 194 ارب قلیل مدتی ہے۔اس کے علاوہ تین ماہ میں162ارب بیرونی اور 419ارب روپےمقامی ذرائع سے قرض لیا گیا ہے۔

FOLLOW US