Monday April 29, 2024

کس کے پاس کتنا مال ، ایف بی آر نے 10کروڑ پاکستانیوں کی معلومات حاصل کرلیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تقریباً 10کرور پاکستانیوں کی معلومات حاصل کرلی ہیں ، جو کہ نادرا اور دیگر ڈیٹا بیس سے علیحدہ ہے، ان معلومات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ان لوگوں کا رہن سہن کیسا ہے اور ان کے پاس کتنی گاڑیاں ، جائیداد اور پیسہ موجود ہے ، جس کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے اورحکومت نے فیصلہ کن اقدام اٹھا لیا ہے اور منظوری دی ہے کہ ان تفصیلات کی بنیاد پر ملک میں نئی ٹیکس مہم شروع کی جائے گی ، یہ انکشاف تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو حاصل ہونے والے ڈیٹا سے یہ شہریوں کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات کی معلومات حاصل کی گئی ہیں ، جس میں ان شہریوں کے زیر استعمال گاڑی ، موٹر سائیکل ، ٹیلی فون ، ٹریول ہسٹری کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان تفصیلات کی روشنی مین ایف بی آر کی طرف سے ملک میں ایک نئی ٹیکس مہم شروع کی جائے گی جس میں ان شہریوں کو ہدایت کی جائے گی اپنے اثاثوں کے حساب سے ٹیکس جمع کروایا جائے، اگر رضاکارانہ طور پر ان لوگوں کی طرف سے ٹیکس نہ دیا گیا تو دوسرے مرحلے میں ایسے لوگوں کی نشاندہی کرکے ان کی پکڑ دھکڑ بھی شروع کی جائے گی ۔ سمیع ابراہیم کے مطابق اس وقت پاکستان کی ٹیکس نیٹ مین صرف 27 لاکھ افراد شامل ہیں، جن میں سے 10 لاکھ سے زائد ایسے لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ان کی اتنی آمدنی نہیں کہ وہ ٹیکس دیں، جس کا مطلب پورے ملک میں صرف17 لاکھ ایسے ہیں جو ٹیکس دیتے ہیں جن کے پیسے پر پورا پاکستان چلتا ہے، جب کہ پاکستان میں موجود ڈیڑھ لاکھ کمپنیوں میں سے صرف 45 ہزار ایسی ہیں جو ٹیکس دیتی ہیں، باقی کمپنیوں کا موقف ہے کہ ان کی پانچ لاکھ روپے سے کم کی آمدنی ہے، اس لیے وہ بھی ٹیکس جمع نہیں کرواتیں۔

FOLLOW US