Monday January 20, 2025

سعودی ایوی ایشن گاگا نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سعودی ایوی ایشن گاگا نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے بھی کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریوں کی فہرست جاری کردی گئی۔ سعودی ایوی ایشن گاگا نے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے بھی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے ۔ جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے مطابق صرف سعودی وزارت صحت کی جانب سے نامزد لیبارٹریز کے ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوں گے ، گاگا نے وزارت صحت کی جانب سے نامزد کردہ لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی ہے ، گاگا نے تمام ائیر لائنز کو ہدایت نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

FOLLOW US