Monday January 20, 2025

پاکستان کا فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پرغور۔۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سب بتادیا

صوابی(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پرغور کر رہے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اسلام اور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 21 نومبرکو رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سے مقامی افراد کو روزگار کے بہترین اور زیادہ مواقع میسرآئیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سود کے خلاف قانون منظور کیا ہے۔

FOLLOW US