Monday January 20, 2025

فوج کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے عوام متحد ہوجائے ، علمائے کرام نے اپیل کر دی

تنگوانی(نیوز ڈیسک) کندھ کوٹ مدرسہ جیلانیہ قادریہ میں پاک فوج کی حمایت میں پروگرام منعقد ہوا پاک فوج کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنے کے لئے علما کرام نے تقریب میں خطاب کیا ۔ علمائے کرام نے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کے خلاف سازشیں کرنے والے را کے ایجنٹ ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ مدرسوں اور علمائے کرام کی حفاظت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف ہونے والے سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے عوام کو متحد ہونا چاہیے ۔

علمائے کرام نے خطاب میں مزید کہا کہ وطن کے لیے پاک فوج کو جب بھی ضرورت پڑی تو پیر صاحب بھرچونڈی شریف سمیت ان کے ساتھ تمام قادری جماعت بارڈر پر فوج سے کندھا ملا کر ان کا ساتھ دے گی انہوں نے کہا کہ سیلاب ہو ۔ یا برساتی سیلاب ۔ یا زلزلہ فوج نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا اور ان کی خدمت کی ۔ اور علمائے کرام نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اور تمام علمائے کرام ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہیں اور پاک فوج کے خلاف ہونے والے سازشوں کو بے نقاب کریں گے انہوں نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔

FOLLOW US