Friday May 3, 2024

پاکستان کاایک کروڑشہریوں کیلئے کورونا کی ممکنہ ویکسین کی ایڈوانس بُکنگ کا فیصلہ۔۔وزیراعظم سے اجازت طب کرلی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے کورونا کی ممکنہ ویکیسن کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کورونا ویکیسن کی ایڈوانس بکنگ کرائے گا،کورونا ویکیسن کی ایڈوانس بکنگ کے لیے وزیراعظم سے اجازت طلب کی گئی ہے،وزارت صحت نے کورونا ویکیسن کی خریداری کے لیے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز بھی دی ہے، وزرات صحت نے کورونا ویکسین کی بکنگ کے لیے وزیراعظم عمران خان کو مراسلہ بھیج دیا،مراسلے میں کہا گیا کہ ایک کروڑ پاکستانییوں کے لیےکورونا ویکسین کی بکنگ کی جائے۔

ہیلتھ ورکرز اور ضعیف شہریوں کے لیے کوورونا ویکیسن ضروری ہے۔ پہلے فیز میں ضعیف شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کے لیے کورونا ویکیسن دستیاب ہو گی۔ بین الاوزارتی کمیٹی کو ویکیسن سازوں سے مذاکرات کی اجازت دی جائے،مراسلے میں مزید کہا گیا کہ عالمی سطح پر کورونا ویکیسن کی تیاری فیز تھری میں داخل ہو چکی ہے۔ ۔ تمام ممالک کورونا کی ایڈوائنس بکنگ کروا رہے ہیں،ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکیسن کی بکنگ ناگزیر ہو گی۔ ویکسین 2012 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی میں دستیاب ہو گی۔ پاکستان کورونا کی وزیراعظم کورونو ویکیسن کا معاملہ ای سی سی کو بھجوائیں گے۔ای سی سی میں پہلے بھی کورونا ویکیسن کی خریداری زیر بحث آ چکی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میںکورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق بریفننگ دی گئی ،اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وزارت صحت کے اعلی حکام شریک تھے ،اجلاس میں ایگزیکٹو ڈاریکٹر قومی ادارہ صحت میجر جنرل عامر اکرام بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز آنے کا بھی جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں کاروباری اوقات کار میں کمی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندے بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھ

FOLLOW US