Monday April 29, 2024

فیاض الحسن چوہان نے وزیر جیل کا قلمدان سنبھالتے ہی قیدی حمزہ شہباز کے خلاف ناقابل یقین حکم جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے قلمدان سنبھالتے ہی پہلا محکمہ جاتی حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے پہلے حکمنامے میں جیل حکام سے معلوم کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے و پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو کون سی سہولتیں حاصل ہیں؟پنجاب کے سابق وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ صوبے کی جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرجیل نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں تمام قیدیوں کو یکساں اور بہترین سہولتیں فراہم کرنا مشن ہے۔ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کسی بھی قیدی کے ساتھ امتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔پنجاب کے سابق وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کو آج ہی جیل خانہ جات کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ ان کے پاس صوبائی وزیر برائے کالونیز کا قلمدان پہلے ہی موجود ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھوٹی صنعتوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا۔جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ یکم نومبر 2020 سے چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد کم ریٹ پر دیں گے، یکم نومبر سے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو بجلی نومبر 2019 کے ریٹ سے 50 فیصدکم پر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام صنعتوں کو اگلے تین سال تک 25 فیصد کم ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے گی اور کوئی پیک آوور نہیں ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی سیل بڑھ گئی ہے اور تعمیراتی صنعت آگے بڑھ رہی ہے، آج جس پیکج کا اعلان کیا اس سے صنعتی ترقی میں اضافہ ہوگا، مقابلے کے اس دور میں پاکستان میں صنعتوں کو ملنے والی بجلی مہنگی ہے، بجلی بنانے کے مہنگے معاہدے کیے گئے تھے، ہماری انڈسٹری بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے مقابلہ نہیں کرسکتی۔

FOLLOW US