Sunday April 28, 2024

پنجاب کابینہ میں رد و بدل ،فیاض الحسن سے اطلاعات کاقلمدان واپس ،فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی مقررکر کے ذمہ داری سونپ دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ میں ایک بار پھر رد و بدل کردیا گیا ،فیاض الحسن چوہان سے وزیر اطلاعات و ثقافت کاقلمدان واپس لے فردو س عاشق اعوان کوذمہ داری سونپ دی گئی ، جیل خانہ جات اور کوآپریٹو کے وزراء سے قلمدان واپس لے لئے گئے ، جاوید اختر کی جگہ ڈاکٹر فردوس عاشق کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کو جاوید اختر کی جگہ وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی کے طو رپر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات و ثقافت کا قلمدان واپس لے لیا گیا

اور اب فردوس عاشق اعوان وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فرائض سر انجام دیںگی ۔فیاض الحسن چوہان کے پاس وزیر کالونیز کا قلمدان بر قرار رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوارحسین وڑائچ اور وزیر کوآپریٹومہر محمد اسلم سے وزارتیں واپس لے لی گئی ہیں۔

FOLLOW US