فرانس کا سفیر نکالو،فرانسیسی پراڈکٹس کا بائیکاٹ ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا آنحضورﷺ کے خاکے آویزاں کرنے اور مساجد بند کرنے پر عوام کا شدید ردعمل

       

لاہور (نیوز ڈیسک) فرانس پہلے دن سے ہی مسلمانوں کے خلاف ہے۔ہیومن رائٹس کے نام پر کبھی اسکارف تو کبھی برقعہ پر پابندی لگاتا آیا ہے۔تاہم گزشتہ دنوں فرانس میں نبی آخر الزماں ختم الرسل حضرت محمد ﷺ کے خاکے دکھائے جانے پر بھی بھرپور رد عمل آیا تھا۔اس واقعہ کے دوران ایک اسکول میں ٹیچر نے بچوں کو نبی پاک صاحب لولاکﷺ کے خاکے دکھائے جس پر ایک نوجوان نے اس کا قتل کر دیا۔ اس کے ردعمل میں فرانس حکومت نے پورے ملک میں مساجد اور مدارس بند کرنے شروع کر دیے اور فرانس حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بیان دینا شروع کر دیے۔جب حکومتی سطح پر اس قسم کا موقف اپنایا گیا

تو شہروں میں بھی تشدد کی لہر پھوٹ پڑی جس کے نتیجے میں ایفل ٹاور کے پاس دو مسلم خواتین پر فرانسیسی خواتین نے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا تھااور اس قسم کے دیگر واقعات بھی پیش آنے لگے۔ حکومتی سرپرستی میں فرانسیسیوں کا ردعمل اس قدر شدید تھا کہ ان کے ایک بڑے پلازے کے فرنٹ پرنعوذ باللہ حضور نبی پاکﷺ کے خاکے آویزاں کر دیے گے۔اس پر عوام میں شدید ردعمل آیااور فرانس حکومت کو اس ایکشن کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی۔اس سارے عمل کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بھرپور ردعمل دیکھنے میں آیا اور گزشتہ دن سے یہ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے کہ فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے۔ چونکہ فرانس جیسے ملک میں ہیومن رائٹس اور آزادی اظہار رائے کے نام پر اس قسم کے ناجائز اور گھٹیا امور انجام پا رہے ہیں لہٰذا پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ سبھی مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ فرانس کے سفیر کو نکالا جائے۔ٹوئٹر پر یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فرانس کی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے۔یہ ٹرینڈ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی اور ممالک میں بھی چل رہا ہے کہ فرانس کی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے اور ان کے سفیروں کو نکال باہر کیا جائے۔
کئی مسلم ممالک کے مالز اور سپر اسٹورز سے فرانس کی اشیا نکال کر باہر پھینک دی گئی ہیں اور مطالبہ ہے کہ جب تک فرانس معافی نہیں مانگتااور ایسا ناقابل معافی جرم کرنے والوں کو سزا نہیں دیتا تب تک انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج اور بھارتی فوج کی شدید جھڑپ
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2 خواتین سمیت 3 زخمی ، ایک شہری شہید
تشویش ناک خبر، کوئٹہ میں دھماکہ، کئی پولیس اہلکار نشانہ بن گئے
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ۔۔پاک فوج کا منہ توڑ جواب،فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنادیا
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز: دشمنوں کا کاری وار ۔ پاک فوج کے 15 جوان شہید ، پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا

سپورٹس
شاہد آفریدی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر وطن واپس آ گئے
مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم نیا چیف سلیکٹر کون ہو گا؟مضبوط امیدوار سامنے آگیا
آئی سی سی کے نئے چئیرمین کے انتخاب کے بعد پاک بھارت سیریز کے انعقاد کا امکان پیدا ہوگیا
قومی ٹیم کے کپتان نئی مشکل میں پڑ گئے۔۔۔۔حامیزہ مختارنے بابر اعظم کیخلاف مقدمے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
بابراعظم پر لاہور کی رہائشی لڑکی کا 10سال تک جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کا الزام ایکشن نہ لیا گیا تو پی سی بی کے دفتر کے باہر خود سوزی کرلوں گی:حامزہ مختار
لنکا پریمئیر لیگ , شاہد آفریدی چھاگئے، چھکوں چوکوں کی بارش، 23 گیندوں پر اتنے رنز بنادیے کہ یقین نہ آئے

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy