Sunday May 5, 2024

بریکنگ نیوز: فیصلے کی گھڑی آ گئی ۔۔۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کب ہونے والا ہے ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پیرس میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان کوگرے لسٹ میں برقراررکھنے یا نکالنے سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا ، ایف اے ٹی ایف اجلاس کے بعد آج جمعہ کو مختلف ممالک کی جانب سے منی لانڈرنگ اور شرپسند عناصر کو مالیاتی رسائی کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر میڈیا بریفنگ ہو گی ، ایف اے ٹی ایف کا پلینری اجلاس 21 سے 23اکتوبر کےد وران ہو اجس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی منی لانڈرنگ اور بدامن عناصر کی مالی رسائی کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا ،

ذرائع کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27نکاتی ایکشن پلان کی زیادہ تر سفارشات پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے جبکہ متعدد اقدامات بھی کیے گئے ہیں پاکستان نے ایکشن پلان کے 27 نکات میں سے 21 پر مکمل عملدرآمد کیا ہے اور اس کیساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کےذیلی ادارے ایشیا پیسفیک گروپ کی 40سفارشات میں زیادہ ترعملدرآمد کیا ہے۔

FOLLOW US