Sunday May 19, 2024

30دنوں میں سزا، 120نئی عدالتوں کا قیام ، سپریم کورٹ ایکشن میں آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کرپشن مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ پاکستان نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق کیس کی کل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل کو تیز کر کے جلد مکمل کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلے کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو مقدمات میں التواء نہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

FOLLOW US