لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری نے الزام لگایا ہے کہ ان کےبھائی کو پیسوں کےعوض ٹکٹ دی گئی،ہمارا حساب کلیئر کر دیں ہم ٹکٹ اُن کے منہ پر ماردیں گے، مسلم لیگ(ن)اور گوجرانوالہ کی قیادت کاالٹرا ساؤنڈ کرائیں اِن کے اندرسے سارا
مال انصاری برادران کا نکلے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یونس انصاری نے کہا کہ ہم نے بھی 16اکتوبر کو جی ٹی روڈ پر ریلی نکالنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست رکھی ہے
اور ہمیں صبح طلب کیا گیا ہے,ہم نے یہ درخواست تب دی تھی جب کیپٹن (ر) محمدصفدرنے گوجرانوالہ میں حساس ادارے کے افسر کے گھرکے گھیراؤ اور جلا ؤ گھیراؤ کی دھمکی دی تھی، یہ غنڈہ عناصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکشاف کیا کہ ان کے بھائی اشرف انصاری کو پیسوں کے عوض2018 کے انتخابات میں ٹکٹ دی گئی،میرا بھائی ان کے رکن اسمبلی ہیں اور اب بھی استعفیٰ دینے کو تیار ہے،یہ ہمیں ہمارا حساب ہمیں واپس دیں ہم استعفیٰ دیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کتنا حساب کتاب ہے تو انہوں نے کہا کہ لمبا چھٹا بنے گا، 30 سال ہم نے ان کے اوپر سرمایہ کاری کی ہے،ہمارا منشی بیٹھے گا، حساب لگائے گا تو پھر پتہ چلے گا، یہ ہمارا حساب دیں، ہم سیٹ ان کے منہ پر ماریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں ہم نے مسلم لیگ (ن)کا ٹکٹ خریدا تھا، مسلم لیگ (ن) لاہوراورگوجرانوالہ کی قیادت کے الٹرا ساؤنڈ کروائیں سارا مال انصاری برادران کا نکلے گا۔