Monday January 27, 2025

نواز شریف کی سیاست ختم شُد، مگر 31 دسمبر سے پہلے اور کیا کچھ ہونے والا ہے؟ نامور سیاست پنڈت کی پیشگوئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے نواز شریف جو مرضی کرلیں، اب ان کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف خود لندن میں ہیں اور لوگوں کو باہر نکلنے کا کہتے ہیں، انہوں نے جو کرنا ہے کرلیں، اب ان کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جلسے، جلوسوں سے حکومتیں نہیں گرا کرتیں۔ 126 روز کے دھرنے سے ہم حکومت نہیں گرا سکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا جلسے کی اجازت دینا اچھا فیصلہ ہے تاہم اگر کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے تو نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا نشانہ فوج، عدلیہ اور نیب ہے۔ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا عالمی ایجنڈا ہے۔ عدلیہ ان کے حق میں فیصلہ کرے تو ٹھیک ہے۔ 31 دسمبر سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا جبکہ 20 فروری تک صورتحال نارمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں سینیٹ الیکشن ضرور ہوں گے۔ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف زیادہ سیٹیں جیتے گی۔ میرا دل کہتا ہے بلاول بھٹو سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے۔ ادھر مسلم لیگ ن کے ورکرز کے گھروں میں چھاپے مارنے کا آغاز کر دیا ہے۔ 6 ڈویژن میں ایس پیز کو سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ ڈویژنل ایس پیز نے ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی اور اپنے اپنے علاقوں میں چھاپے مار کر کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ایچ اوز کو زبانی حکم جاری کر دیا ہے۔ کینٹ، ماڈل ٹاؤن ،سول لائن، اقبال ٹاون میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جو ہر فیصلہ اپنے حق میں چاہتا ہے، نوازشریف خود لندن میں بیٹھے ہیں اور لوگوں کو باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں، حکومت نے ان کو جلسے اور جلوسوں کی کھلی اجازت دی ہے چھوٹی موٹی رکاوٹیں ہوتی ہیں، جس کارکن نے پہنچنا ہوتا ہے وہ خود پہنچ جاتاہے، اگر کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے تو نہیں کرنا چاہیے، یقین ہے بلاول بھٹو زرداری سمجھ سے کام لے رہا ہے۔

FOLLOW US