Monday January 27, 2025

گوجرانوالہ میں مولانا فضل الرحمن کے 30 سے 35ہزار شاگرد موجود حکومت کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے گوجرانوالہ میں 30 سے 35 ہزار شاگرد موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کے بعد امیر جماعت اسلامی مولانا فضل الرحمان لاہور جائیں گے جہاں وہ نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔ سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ کی امامت کے بعد وہاں سے ریلی کی صورت میں گوجرانوالہ آئیں گے۔صرف گجرانوالہ میں ہی جمعیت علمائے اسلام کے تین سے چار مدارس موجود ہیں۔گجرانوالہ میں ہیں مولانا فضل الرحمن کے 30 سے 35 ہزار شاگرد موجود ہیں۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمن بھی بھرپور تیاریوں میں نظر آتے ہیں۔

ق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے حکومت کے خلاف اعلان بغاوت ہے، ہم اسے سمندربرد کریں گے، کیوں کہ وجودہ حکمرانوں نے ملک کوتباہی کے دھانے پرلاکھڑاکیا ہے،جہاں غریب کاجینا دو بھر ہوچکا ہے ،اور لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پرمجبورہوگئے ہیں، جب کہ دوسری جانب ہم خطے میں تنہائی کاشکار ہیں، ان حکمرانوں کی کرسی کی کوئی اہمیت نہیں، ان کی حکمرانی کو مسترد کرتے ہیں، ہمارے بزرگوں نے اس ملک کی آزادی کے لیے قربانیاں دیں اورانگریز کے خلاف جدوجہد کی، ہم اسے راستے کے راہی ہیں اور وہی تحریک چلاتے ہوئے عالمی اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کونجات دلائیں گے ، ہم ترنوالہ نہیں لوہے کے چنے ہیں، حکومت مخالف تحریک کااعلان ہوچکا ہے،اس سلسلے میں پورے ملک میں جلسے ہوں گے،اور یہ احتجاج حکومت کے خاتمے پررکے گا، حکمران دسمبر نہیں دیکھ پائیں گے ۔

FOLLOW US