اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کے ایک بہت ہی قریبی دوست نے پیغام بھیجا کہ آپ نے محمد زبیر کو لاکر بہت بڑی غلطی کی ، ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کارعارف حمید بھٹی نے کیا. نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا یہ قریبی دوست کل رات انہیں لندن میں ملا ، اور اس نے کہا کہ آپ نے محمد زبیر پر غلط ہاتھ رکھ دیا ، آپ نے محمد زبیر کو لاکر بہت بڑی غلطی کی ہے ، محمد زبیر بھی آپ کو ڈبل کراس کر رہے ہیں ،
یہ اصل بندہ ان کا ہے ، اور اس شخص نے دو بظاہر ہونے والی ملاقاتوں کے علاوہ بہت کچھ بتایا ہے. قریبی دوست کے اس پیغام کے بعد سے سابق وزیراعظم نواز شریف کل سخت غصے میں تھےکہ یہ مجھ سے کیا ہو گیا ہے . واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کیا گیا۔ مسلم لیگ ن نے پارٹی کی مرکزی ترجمان او سینٹرل انفارمیشن سیکرٹری کی سربراہی میں سپوکس پرسنز کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ محمد زبیر پارٹی قائد اور مریم نواز سے متعلق ترجمانی کی ذمہ داری انجام دیں گے۔سپوکس پرسنز کی کمیٹی میں مصدق ملک،محسن رانجھا،طلال چوہدری، عظمیٰ بخاری اور عطا اللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔کمیٹی کی تشکیل سے قبل مریم ارنگزیب ہی تمام ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سپوکس پرسنز کمیٹی کی تشکیل پنجاب میں حکومت مخالف صف بندی کا حصہ ہے۔ن لیگ نہیں چاہتی کہ حکومت مخالف تحریک کے دوران ہر ن لیف کا رہنما الگ الگ بیان جاری کرے۔ ماضی میں اس طرح کی افواہیں گردش کرتی رہیں کہ محمد زبیر نے نواز شریف کے نمائندے کی حیثیت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔