Thursday May 16, 2024

بھارتی انتہا پسندی اور غیرآئینی اقدامات نے خطے کے امن کو خطرے سے دو چار کر دیا ہے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے، بھارتی انتہا پسندی اور غیرآئینی اقدامات نے خطے کے امن کو خطرے سے دو چار کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے ورچوئل اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جہاں انھوں نے مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرنےکے کے بارے میں عالمی برادری پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی نے خطے کے امن کومبری طرح متاثر کیاہے ، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن ناممکن ہے۔

مزید اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں پاکستانی نژاد برطانوی شہری پاکستان برطانیہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا نے دنیا بھر کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا جس کی وجہ سے ترقی پذیر ملکوں کے لیے کورونا کے معاشی مضمرات سے نمٹنا مشکل کام ہے۔ محدود وسائل کے باوجود اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندی اورغیرآئینی اقدامات نے خطے کے امن کو خطرے سے دو چار کر دیا ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے درپے ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری روکا جائے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت پر دباوَ ڈالا جائے۔

FOLLOW US