Monday April 29, 2024

نوازشریف نے اپنے بیانات سے ظاہر کیا کہ وہ غدار ہیں لندن میں نوازشریف نے جو ملاقاتیں کیں سب پتہ ہے

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کسی کے خلاف غداری کی باتیں کرنا مناسب نہیں لگتا ، لیکن نوازشریف نے اپنے بیانات سے ظاہر کیا کہ وہ غدار ہیں ، ن لیگ آج سازشی لیگ بن گئی ہے اور اداروں کے خلاف بول رہی ہے ، نوازشریف پاکستان کے دشمن نہیں ، چھوٹی سوچ کا کاروباری آدمی ہیں ، لندن میں انہوں نے جو ملاقاتیں کی ہیں وہ ہمیں پتہ ہے ، لیکن ہمیں نوازشریف سے کوئی سیاسی خطرہ نہیں ، تاہم ان کے بیانات کو ملک دشمن عناصر مذموم مقاصد کیلئے استعمال کریں گے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے گزشتہ منگل کو جس سفارتخانے میں ملاقاتیں کیں ہمیں سب پتا ہے ، میرا مؤقف تھا نوازشریف کو تقریر کی اجازت نہ دی جائے، کیوں کہ مستقبل میں نوازشریف کی باتوں سے ملک کو نقصان ہوگا ، اور 10ماہ بعد بات چلے گا کہ ان تقریروں کا کیا نقصان ہوا ہے ، جب کہ نوازشریف کی چند تقاریر ملکی مفاد میں نہیں تھیں ، کسی کو شک نہیں بھارت پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے، کوئی شک نہیں بھارت سرحدوں پر پاکستان کیخلاف سرگرم ہے ، بھارت ہر وقت پاکستان کو نقصا ن پہنچانے کی تاک میں رہتا ہے، انٹیلی جنس ایجنسیز نےفرقہ فسادات کی بھارتی کوشش ناکام بنائیں، بھارتی اسٹریٹجک ماہرنےکہا پاکستان کی فوج کوہٹ کرو،جب پاکستان کی فوج کمزور ہوگی تو پاکستان کمزور ہوگا،اس بات میں شک نہیں کہ بھارت پاکستان کوتوڑنے کے درپے ہے،پٹھان کوٹ کا واقعہ ہوا تو جندال نےوہی بیان دیاجو نوازشریف کا بیانیہ ہے، نوازشریف کی جن کے ساتھ تصاویر ہیں یہ ٹبر بھارتی اسٹیبلشمنٹ کےلیےکام کرتاہے، کیا پاکستان کا کوئی بزنس مین بھارت جاکران کےوزیراعظم سےمل سکتاہے؟ جب نوازشریف سےسوال ہوتا کہ آپ دشمن کیساتھ کاروبار کیوں کررہے ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے ، نوازشریف اداوروں کو الزام دینا بند کردیں اور اثاثوں کا جواب دیں ، کیوں کہ انہیں جوابات دینے ہوں گے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم سے کھٹمنڈو میں خفیہ ملاقات کی، مودی سے ملاقات میں انہوں نے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو بائی پاس کیا ، سابق وزیراعظم بتائیں مودی سے ملاقات میں اہلکاروں کو رسائی کیوں نہیں دی؟ نوازشریف نے لال رنگ کی پگ پہن کر مودی کو خلوص کا پیغام بھیجا ، جس پر مودی نے کہا نوازشریف بغیرویزہ میراخیرمقدم کرتا ہے، جب کہ سابق وزیراعظم نے کشمیر میں حریت رہنماوَں سے ملاقات سے انکار کیا۔

FOLLOW US