Saturday May 4, 2024

پاکستان نے FATFکا بڑا مطالبہ پورا کر دیا۔۔۔!! گرے لسٹ سے نکلنے کے واضح اشارے، دشمنوں کے دانت کھٹے کر دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ2020 کی توثیق کر دی ، انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 فوری نافذ العمل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا بڑا تقاضا پورا کر دیا، انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا۔ صدر مملکت نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ2020کی توثیق کردی ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بھی صدر کے دستخط کی تصدیق کردی ہے۔ انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 فوری نافذ العمل ہوگا ، نئے قانون کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث افراد ،اداروں کو سخت سزائیں ہوں گی

اور قومی ادارے مل کر دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کریں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ صدر مشترکہ اجلاس میں منظور ہونیوالے باقی 7بلز پر پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل منظور کئے گئے تھے ، منظور شدہ بل میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کیخلاف سنگین قوانین متعارف کرائے گئے ہیں ، قوانین ایف اے ٹی ایف کی ہدایات کی روشنی میں تیارکئے گئے ۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ اورتعزیرات پاکستان میں ترامیم متعارف کرائی گئی تھی ، منظورشدہ بل میں ترمیم میں کہا گیا مشتبہ دہشت گرد کو قرض دینےوالے شخص کو ڈھائی کروڑجرمانہ ہوگا جبکہ مشتبہ دہشت گرد کو قرض دینے والے ادارے کو 5 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔

FOLLOW US